اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دریائے جہلم پر بنابند توڑ دیاگیا، تیار فصلو ں کوسیلاب کا خطرہ

سرگودھا(آصف جوئیہ سے)
دریا ئے جہلم پر بھیر ہ کے مقا م پر اچانک طغیانی آجا نے سےسیلاب کا خطرہ ہے۔رات گئے مبینہ طور پر نا معلوم افراد نے دریائے جہلم پر بنائے جانے والے بند کو توڑ دیا۔بند توٹنے کی وجہ سے پانی مکئی ،ٹینڈے اور تر بو ز کی تیار فصلو ں میں داخل ہو گیا جس سے لا کھو ں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ ہو نے کا شدید خطر ہ لا حق ہوگیاہے۔مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت عارضی طور پر بند باندھنے کی کوشش کر رہے ہیں،تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلہ کا مستقل حل نکالا جائے ۔کسانوں نے محکمہ ایریگشن کے حکا م سے اپیل کی ہے کہ وہ بند تو ڑنے والے عنا صر کا سراغ لگا کر انہیں کڑی سزا دیں۔