اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حکومتی غلط پالیسیوں نے معیشت تباہ کردی ہے، رہنما پی پی پی وقار مہدی

کراچی(عادیہ ناز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کےجنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے،غریب عوام کو اتنا دیوار سے نہ لگایا جائے کہ ان کی قوت برداشت جواب دے جائے ۔ موجودہ حالات میں عوام وفاقی حکومت سے بیزار ہو چکی ہے مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ترقی کے دعوے داروں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ۔وقارمہدی نےکہا کہ حکومت نان ایشو پیدا کرکے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے لیکن یہ انکی بھول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے جبکہ ہر ماہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوتے جارہے ہیں ،اس پر یہ بات بڑی عجیب ہے کہ عمران خان قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عوام گھبرائیں نہیں جبکہ حکومت کے کارناموں سے غریب عوام کی چیخیں ان کے کانوں تک نہیں پہنچ رہیں ۔انہوں نےکہا کہ اس بار قرضہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کی گئی ہیں جن کے اثرات پاکستان کی عوام کو بھگتنے ہوں گے، آنے والے بجٹ میں کی جانے والی مہنگائی کے لیے عمران خان تقریریں کرکے عوام کو جھوٹے دلاسے دینے کی کوششیں کر رہے ہیں ،جبکہ آج ہر شخص یہ بات کہے رہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنی نا اہلی اور غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے ۔