اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سندھ پولیس کے تفتیشی افسران کی شامت آگئی

  • انویسٹی گیشن میں جو غلطی کرے گا گھر جائے گا، معافی کی کوئی گنجائش نہیں، آئی جی سندھ نے ماتحت افسران پر واضح کردیا۔ اب عوام کی شکایات پر پولیس افسران کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔ آئی جی سندھ نے انویسٹیگیشن افسران کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی، اب ہر افسر کو درست تحقیقات کرنا ہونگی، غلطی پر گھر بھی جانا پڑسکتا ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کی کارکردگی سے انتہائی مایوس۔ کہتے ہیں جو ایس آئی او کیس کو حل نہ کرسکے، یا کیس میں دلچسپی نہ لے، اسے عہدے پر رہنے کا بھی کوئی حق نہیں، جوافسر درست تحقیقات نہیں کرتا، اسے بھی گھر بھیج دیا جائے گا، افسران شہریوں کو تنگ کرنے کے بجائے کارکردگی دکھائیں۔
    ایک اہم اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش کے باعث ایف آئی آر کے اندراج میں 19فیصد اضافہ ہوا ہے،
    انہوں نے تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو شعبہ تفتیش کی مکمل نگرنی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پرکی جائے،کیس کی فائل اتنی مضبوط ہو کہ ملزم کو ہر صورت سزا دی جاسکے۔