اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آصف زرداری کیخلاف انوسٹی گیشنزرپورٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میںسابق صدر آصف زرداری کیخلاف انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔نیب رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق انکوائریز سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کی گئیں، آصف علی زرداری کے ابھی تک صرف ایک کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، نیب کی 5 انکوائریز اور 3 انوسٹی گیشنز میں آصف علی زرداری کا کردار سامنے آیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف ابھی تک 2 ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں، سابق صدر کے خلاف 6 ریفرنسز ابھی انکوائری یا انوسٹی گیشن کے مرحلے میں ہیں، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی۔