اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سرگودھا: محکمہ گیس کی لاپرواہی ، اہل علاقہ ازیت سے دوچار۔۔۔ٹی پی ایس سڑک کے بیچ

سرگودھا(آصف جوئیہ سے) اقبال کالونی اورکمبوہ کالونی میں عرصہ دراز سے جاری گیس پریشر بڑھانے کے لئے ترقیاتی کام شہریوں کے لئے درد سر بن گیا۔محکمہ گیس کی لاپرواہی کے باعث اہل علاقہ ازیت سے دوچار۔آئے روز حادثات میں اضافہ۔رمضان کے مہینہ میں شہری سراپا احتجاج ۔سرگودھا شہر کے لئے گیس پریشر کو بڑھانے کے لئے سابقہ دور میں ترقیاتی منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔محکمہ گیس کی عدم توجہی کے باعث ٹھیکیدار نے ٹی پی ایس سڑک پر ہی لگادیا۔جو کہ ٹریفک کے لئے بلکہ علاقہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گئ۔اقبال کالونی،کمبوہ کالونی و ملحقہ علاقہ مکینوں نےاحتجاج کرتے ہوئے کوٹ فرید روڈ کو بلاک کردیا۔اہل علاقہ نے آر ایم سوئی گیس اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی بار محکمہ سوئی گیس میں شکایات کی گئیں مگر افسران کے کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔رمضان کے مہینہ میں بھی گیس سے محروم کردیا گیا ہے۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے حادثات سے بچاجاسکے۔