اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,146FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

منڈی بہاؤالدین: رمضان بازاروں میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات،شہری کی زندگی داؤپر لگ گئیں

منڈی بہاؤالدین(خرم شہزاد سے) رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں۔ گزشتہ روز کمشنر گوجرانوالہ کے دورہ منڈی بہائوالدین کے باوجود رمضان بازاروں کے حالات میں بہتری نہ آ سکی۔ ملک وال کے رمضان بازار میں کوئی بھی پولیس اہلکار تعینات نہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہونے کے باوجود کوئی بھی اہلکار کنٹرول روم میں موجود نہیں۔ واک تھرو گیٹ پر بھی بازار میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کی کوئی چیکنگ نہیں کی جا رہی۔ دوسری طرف نوپارکنگ کے بورڈ کے عین سامنے شہریوں کی موٹرسائیکلیں کھڑی ہیں۔ اس کے علاوہ بازار میں سستے داموں اشیاء کی فراہمی کے دعوے بھی ہوا ہو گئے ۔ بازار میں آنے والے شہریوں نے حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور رمضان بازاروں کے تمام تر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔