اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ اور سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے قابو میں کوہ مہران پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔ تخریب کاروں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے تربیتی کیمپ تباہ کردیے، ان کے ٹھکانوں سے خودکش جیکٹس، کلاشنکوف، 50 کلوگرام سے زائد بارودی مواد اور خوراک کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے