اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی خطرہ نہیں

امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی ممکنہ جنگ کے خطرے کو شدید قرار نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ کے راستے پر نہیں ہے۔ جمعرات سولہ مئی کی شام جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی ایرانی جنگ کا کوئی امکان ہے، تو انہوں نے کہا کہ اس کی امید نہیں ہے۔ امریکی صدر نے اس بات کی بھی تردید کی کہ اُن کا کوئی مشیر انہیں جنگ شروع کرنے کے مشورے دے رہا ہے۔ مشیر سے خاص طور پر مراد جان بولٹن تھی۔ دریں اثنا امریکی سینیٹ کو ایران کے ساتھ پیدا شدہ کشیدگی پر بند کمرے میں خصوصی بریفنگ منگل اکیس مئی کو دی جائے گی۔