اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لوٹ مار کرنے والےسیاستدان بڑے فخر سے کہتے ہیں ان پرکیسز ہیں

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدنے راولپنڈی میں میڈیا سےگفتگو کتے ہوئےکہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ آئل، گیس، گھی، چینی اور پٹرول کی قیمت بڑھی ہیں، پاکستان کو بچانے کے لیے غریب عوام پر بوجھ پڑ رہا ہے، مہنگائی کرنے کی ہمیں کیا ضرورت پڑی ہے، اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار تو آصف زرداری اور نوازشریف ہیں، ڈالر کی قیمت بھی انہی کی وجہ سے بڑھی ہے۔وزیرریلوےکا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ لوٹ مار کی وجہ سے ہوا، سرمایہ دارسیاستدان اور لوٹ مار کرنے والے بڑے فخر سے کہتے ہیں ان پر36 کیسز ہیں، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہبازشریف والافارمولااستعمال کیاجائے، یہ صرف ایک ہی چیزمانگ رہے ہیں ہمارے کیس واپس لو ہمارے ساتھ این آراو کرو۔شیخ رشیداحمد نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ کو ایڈیستان بنا دیا ہے ان سے گزارش ہے کہ لاڑکانہ کی طرف دیکھیں، ایتھوپیا، یوگینڈا، صومالیہ، کانگو میں ایڈز کا یہ عالم ہوتا توحکمران ڈوب کے مر جاتے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف گیا تو ذمہ دار منی لانڈرنگ والے ہوں گے، لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر سازش کا مقابلہ کریں گے، دو سال میں معاشی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔