اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹاٹریفک حادثے میں جاں بحق

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، حادثے میں زخمی ہونے والا اسامہ کا دوست بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹراما سینٹر جی ٹی روڈ کے قریب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے اسامہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق اسامہ قمر طاہر گاڑی چلا رہے تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے اسامہ کے دوست کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھے، قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی انتقال کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی، قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شریک تھے۔