اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

زرداری ،فضل الرحمان ملاقات :عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آئی ایم ایف اور دیگر قومی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق ہوا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں آنے کی تیاریاں تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا ،جس میں طے پایا کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔