اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھا ون ڈے 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھا ون ڈے 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-3 سے برتری بھی حاصل ہو گئی۔ جیسن روئے نے جارحانہ بلے بازی کر کے بٹلر الیون کو میچ جتوایا۔ بین اسٹوکس نے نصف سنچری بنائی جبکہ بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں نویں سنچری بنائی جو رائیگاں گئی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 340 رنز بنائے۔ امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ امام چوتھے اوورز کی دوسری گیند پر انجرڈ ہو کر پویلین واپس چلے گئے۔گرین شرٹس کے پہلے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین فخر زمان تھے جو 57 رنز پر کوران کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ دوسری وکٹ محمد حفیظ کی گری جنہوں نے 59 سکور کی باری کھیلی۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین بابر اعظم تھے جو 115 سکور بنا کر کوران کی گیند پر آرچر کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کو چوتھا نقصان آصف علی کی شکل میں اٹھانا پڑا وہ 17 رنز بنا کر آرچر کا شکار بن گئے۔ پانچویں کھلاڑی آل رائونڈر عماد وسیم 12 رنز پر کوران کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ چھٹی وکٹ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی گری جب وہ اپنی غلطی کی وجہ سے مارک وڈ کی گیند پر ہٹ وکٹ ہو گئے۔ انہوں نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد 21 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ امام الحق ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد دوبارہ کھیلنے آئے تو 6 سکور بنا سکے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کوران نے 4، ووڈ نے 2 اور آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 13.3 اوورز میں 94 رنز بنائے تھے کہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے جیمز وینس کو بولڈ کر دیا۔ اوپنر نے 43 رنز کی باری کھیلی۔ دوسری وکٹ بھی محمد حسنین نے لی۔ جیسن روئے 114 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ اس اننگز میں انہوں نے 11 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

انگلینڈ کی تیسری وکٹ 208 رنز پرعماد وسیم نے گرائی، روٹ 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد حفیظ نے ان کا شاندار کیچ تھاما۔ انگلش ٹیم کو چوتھا نقصان بٹلر کی شکل میں اٹھانا پڑا، 208 سکور پر عماد وسیم نے آئوٹ کیا، کپتان صفر پر آئوٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ 216 سکور پر گری۔ انگلش آل رائونڈر معین علی صفر پر شعیب ملک کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، 258 سکور پر جون ڈینلی 17 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ٹام کوران حسن علی کی گیند پر 31 سکور پر بولڈ ہوئے۔ بین سٹوکس 71 اور عادل راشد 12 کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان کی طرف سے محمد حسنین، عماد وسیم نے 2.2 اور جنید خان، حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔