اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آئندہ سماعت پروکلا پیش نہیں ہوئے تو ضمانتں خارج کردیں گے، جج انسداد دہشت گردی عدالت کا رؤف صدیقی سے مکالمہ

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف چھبیس مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کیس کے فریق ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگرکے وکلا کی عدم حاضری پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اے ٹی سی کے جج اور رؤف صدیقی کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔ جج نے ریمارکس دیے کتنی بری بات ہے آپ کے وکلا پیش نہیں ہوتے، اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ضمانتیں خارج کردیں گے۔ رؤف صدیقی نے جواب دیا کہ وہ تین سال سے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ جس پرعدالت نے کہا پیش آپ لوگ ہوتے ہیں وکلانہیں، کیس طویل عرصے تک چلتے ہیں پھر بدنامی عدالتوں کی ہوتی ہے۔ رؤف صدہقی بولے سریہ تو ہم پر بے ہنگم کیسز بنائے گئے ہیں۔ دوسری عدالتوں میں بھی کیسز طویل التوا کا شکار ہیں ہمارے وکلا بھی پریشان ہیں۔ عدالت نے کہا کیسز بے ہنگم ہیں یا نہیں دلائل تو دیں پتہ چل جائے گا۔ عدالت نے چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کی حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ کہا آپ پبلک آفس ہولڈر رہے ہیں، اس طرح کی درخواستوں سے کام نہیں چلے گا۔