اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

منڈی بہاءالدین : سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی،4رکنی ڈکیت گینگ سمیت دو کارچور گرفتار

منڈی بہاءالدین(خرم شہزاد سے )سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی،4رکنی ڈکیت گینگ سمیت دو کارچور گرفتار،مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔منڈی بہاءالدین پولیس نے ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاون شروع کردیاہے۔سی آئی پولیس ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان سے لوٹے گئے 14لاکھ روپے اور ایک کار برآمد کرلی گئی،ڈی پی او ناصرسیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سی آئی اے انچارج عامر شاہین کو خصوصی ٹاسک دیاگیاتھا۔ گرفتار گینگ کے ملزمان نے رسول روڈ پر ڈکیتی کے دوران اپنے ساتھی کو قتل کردیاتھا۔اور یہ ملزمان تھانہ سٹی ،سول لائن اور صدر کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان سےنقدی، موٹرسائیکل، کمپیوٹر ،موبائلز اور اسلحہ برآمد کیاگیاہے۔گرفتارملزمان میں نعمان،محسن رضا، چونڈی ، فصیح الدین،منصور خان اور وقار شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کارچوروں سے کاربرآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی گئی ہے۔۔