اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ہزارہ کلچرل ڈے کے حوالے سے تاریخی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد(محمد جابر ): نیشنل پریس کلب میں "ہزارہ کلچرل ڈے” کے حوالے سے ایک تاریخی سیمینار کا انعقاد کیا گیا.تقریب کی منتظم”ہزارہ فورم اسلام آباد” کی بانی, انسانی حقوق،امن اور ثقافت کی فعال کارکن , فاطمہ عاطف نے ہزارہ کلچر ڈے منانےکے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ثقافت کا دن منانے کا مقصد ہزارہ قوم کی منفرد ثقافت اور تمدن کو ہزارہ کی شناخت کا ذریعہ بنانا ہے تاکہ پوری دنیا ہزارہ قوم کی ثقافت، ادب، زبان، تاریخ اور فنون لطیفہ سے روشناس ہو سکیں۔اس سال یورپ کے مختلف ممالک، وسطی ایشیا، آسٹریلیا اور بلخصوص پاکستان میں ” ہزارہ ثقافت کا دن 19 مئی” پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر فوزیہ سعید نے ہزارہ کلچرل ڈے منانے کی اہمیت اور اس کے مثبت اثرات پے بات کی.آپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے بطور سربراہ لوک ورثہ میں ہیریٹیج میوزیم میں ہزارگی ثقافت کا ڈایورامہ ہزارہ ثقافت کی ترویج کے لیے بنوایا تاکہ سارے پاکستانی ہزارہ ثقافت سے آگاہ ہوسکیں. کارکن انسانی حقوق و ڈاکومنٹری فلم میکر "حسیب خواجہ” نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاسی، سماجی اور اقتصادی لحاظ سے زیرعتاب معصوم ہزارہ برادری کا "یوم ثقافت ہزارہ”وفاقی سطح پر منانا ایک تاریخی سنگ میل ہے. یہ ہزارہ کا اپنی شناخت کے مسائل حل کرنے کی طرف مثبت, آہنی اور پرآمن قدم ہے مگرحکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ اس ثقافتی دن کو سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی کے لیے منائے تاکہ ہزارہ قوم کی احساس محرومی اور رنج و غم میں کمی آسکے.