کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وہاڑی : ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، اوراے سی کا اچانک سبزی منڈی کا دورہ

وہاڑی(شفقت ماہی سے)
ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی اور . اے سی منور مگسی کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راؤ ندیم اصغر نے نیلامی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی صاف وشفاف نیلامی کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں خریداروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں اشیاء خورد و نوش کی چیکنگ کی جائے گی ،اور اچانک چھاپہ مار کاروائیاں کریں گے ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی نے کہا ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔کسی کو بھی رمضان المبارک کا تقدس پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی