اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,725FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ کٹ رونمائی کیلئے پیش

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی وردی گہرے ہرے رنگ کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں شرٹ میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ نمایاں ہے، ہلکے سبز رنگ کی پٹیاں بھی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔ایک طرف پیلے رنگ کا ستارہ اور دوسری طرف ورلڈ کپ لوگو بنایا گیا ہے، وسط میں سفید رنگ سے پاکستان کا لفظ نمایاں کیا گیا ہے، پشت پر پاکستان کا پرچم، کھلاڑی کا نام اور نمبر ہے، شرٹ کے علاوہ کیپ میں بھی گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا امتزاج ہے۔