اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایشیا کپ کی فاتح وہیل چئیر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جامعہ کراچی میں اسکالر شپ فراہم کی جائے گی

ایشیاءکپ کی فاتح  پاکستان وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے اعزاز میں جامعہ کراچی میں تقریب کا انعقاد، جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے خواہشمند کھلاڑیوں کو اسکالر شپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے وہیل چیئر ایشیاءکپ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل پرسنز ہونے کے باجود یہ کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ۔ جو لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔مجھے خود بھی اسپورٹس سے بہت زیادہ لگاﺅ ہے۔جامعہ کراچی مذکورہ ٹیم کے لئے جتنی مددممکن ہوسکے کرے گی اور جتنی بھی سہولیات مہیا کی جاسکتی ہیں بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جائیں گی۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی نے کہا کہ جوکھلاڑی جامعہ سے ایم فل / پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر اسکالر شپ فراہم کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے تمام کھلاڑیوں کو جامعہ کراچی میں مفت رہائش اور جامعہ کی طرف سے ان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اعلان کیا۔جامعہ کراچی میں ملازمت کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی ان کی اہلیت کے مطابق ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی بھی پوری کوشش کرے گی۔ اس موقع پر پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان تقی نے کہا کہ وہیل چیئر پر موجود افراد سے لوگ کم امیدیں رکھتے ہیں لیکن ہماری ٹیم نے ان کی اس سوچ کو تبدیل کردیا ہے۔ہمیں سول سوسائٹی اور حکومتی سطح پر تعاون کی اشد ضرورت ہے۔اگر صحیح معنوں میں ہماری سرپرستی کی جائے تو ہم پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹیم نے نیپال کھٹمنڈو میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشیاءکپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی