اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

لالہ موسیٰ: چوہدری برادران کا کائرہ ہاؤس میں قمر زمان کائرہ سے اظہار ِ تعزیت اور فاتحہ خوانی۔۔۔

گجرات(اعجاز احمد شاکر سے) سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے اسامہ کائرہ کی وفات پرکائرہ ہاؤس پہنچ کر اظہار تعزیت اور فاتح خوانی کی۔جبکہ سابق وزیر داخلہ چوہدری علی خان بھی کائرہ ہاؤس پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جواں سالہ بیٹے کی موت سے بڑا سانحہ کوئی نہیں ہو سکتا، ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ کائرہ فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے . مزید اُکا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف بڑی پلاننگ کررہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سب سے بڑا پلاننگ کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے، ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے، اس طرح کے پلاننگ کرنے والوں کی پلاننگ دھری کی دھری رہ جاتی ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ایک سوال پر کہا کہ ن لیگ کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ان کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لاپتہ اور بھگوڑا ہو گئے ہیں ،جو ن لیگ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ڈالر کی اڑان کا شور مچا رہی ہے حقیقت یہ ہے کہ ڈالر ن لیگ کی حکومت میں بڑھنا شروع ہو گیا تھا، اصل خرابی کی وجہ ن لیگ ناکام پالیسیاں تھیں۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ماضی میں بھی مختلف ایشوز پر اکٹھا ہوتی رہیں اور جھگڑتی بھی رہی ہیں اگر اس وقت بھی دونوں جماعتوں کے ایک دوسرے کے قریب آنے کے اسباب ماضی جیسے ہی ہے تو پھر ان کے مل بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور اگر اس اتحاد سے عوام کو ریلیف ملتا ہے تو ہم بھی ان کی تحسین کرینگے ۔انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی ایم ایف سے جن سخت شرائط پر قرضہ لیا جا رہا ہے اس سے ملکی معیشت پر دباؤ بڑے گا ۔