اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دہشت گردی جاری، 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کلگام میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔مقبوضہ وادی میں بھارت کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی پر تل گیا۔ ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں بھارتی فوج گشت کر رہی ہے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز شوپیاں، بانڈی پورہ، پلواما اور سری نگر میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہے۔