اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فوج اپنا فرض ادا کر رہی ہے، پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عید کے بعد کچھ اپوزیشن جماعتیں تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں، یہ جماعتیں تحریک کے لیے ایجنڈا تیار کر رہی ہیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ جماعتیں معیشت کی بحالی کے ایجنڈے پر غور کریں، حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی دہشت گردی سمیت بہت سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، فوج اپنا فرض ادا کر رہی ہے، پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے۔صدر مسلم لیگ ق نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مجھ سمیت تمام جماعتوں کے قائدین نے دستخط کئے تھے، تمام جماعتیں اس پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔