اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی وومن کرکٹرکی تیز ترین ٹی20 نصف سنچری کا ریکارڈ، ندا ڈار کے نام

پاکستانی وومن کرکٹر ندا ڈار نے ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی20 نصف سنچری بنانے والی کرکٹر بن گئیں اور کوئی مرد کرکٹر بھی ان سے تیز ٹی20 نصف سنچری اسکور نہ کر سکا۔پاکستان کی مینز ٹیم کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے جنہوں نے 21 گیندوں پر آسٹریلیا کے خلاف ففٹی اسکور کی تھی۔ندا ڈار نے 37گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 75رنز کی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ ہی وومن ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔خاتون کرکٹر نے اس ریکارڈ ساز اننگز میں ٹی20 کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی تیسری وومن کرکٹر بن گئیںوہ محض دو گیندوں کے فرق سے تیز ترین نصف سنچری کا عالممی ریکارڈ برابر نہ کر سکیں۔

وومن کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کی ایس ایف ایم ڈیوائن کے پاس ہے جنہوںنے 2006 میں بھارت کے خلاف 18گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔