اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا 10 سالہ بچی ‘فرشتہ’کے قتل کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے 10 سالہ بچی فرشتہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 10 سالہ بچی فرشتہ کے قتل کا نوٹس لے لیا جس کے بعد ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا اور ایس پی کو او ایس ڈی بنادیا گیا۔ذرائع کے مطابق اہلکاروں کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد پولیس اہلکاروں کو بروقت گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔واضح رہے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی ’’فرشتہ‘‘ نامی 10 سالہ بچی کو تین روز قبل اغوا کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ والدین نے درج کروانے کی کوشش کی تاہم والدین کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور ہماری بچی کو تلاش نہیں کیا۔ملزمان گزشتہ روز فرشتہ کی لاش قریبی جنگل میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے، جب لواحقین کو لاش ملنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے بھی پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ساڑھے 6 بجے کے بعد وقت ختم ہوجاتا ہے۔اہل خانہ نے ’’فرشتہ‘‘ کے قتل اور مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرےکا آغاز کیا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔