اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت گفتگو کیلئے جو بھی راستہ اپنائے پاکستان تیار ہے

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل کا کہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی افواج نے رواں ہفتے 14 کشمیریوں کو شہید کیا، پاکستان کو سینئر حریت رہنماؤں کو زیر حراست رکھنے پر تشویش ہے، بھارت کالے قوانین کے ذریعے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ افراد کے حوالے سے رپورٹ نے بھی بھارت مظالم کا چہرہ بے نقاب کیا ہے، بھارت زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا بھارت گفتگو کیلئے جو بھی راستہ اپنائے پاکستان تیار ہے، وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات پر جلد بیان دیں گے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج شام کو پاکستان آرہے ہیں، ملاقات میں دوطرفہ علاقائی اورعالمی امور تبادلہ خیال ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا وزیرخارجہ27 مئی کوسعودی عرب جارہے ہیں، وزیراعظم کے دورے سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتا سکتا، پاکستان مسائل بات چیت کے ذریعےحل کرنے کا خواہاں ہے، عالمی معاہدوں پر ہر صورت میں عمل ہونا چاہیے۔بنگلادیش سے ویزا کے اجرا سے متعلق انھوں نے کہا بنگلادیش نےپاکستانیوں کوویزوں کااجرامعطل کرنےکی تردیدکی ، پاکستان بنگلادیشی حکام کیساتھ رابطےمیں ہے، پاکستان تمام ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتاہے۔بھارتی انتخابات سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا بھارتی انتخابات پرسرکاری نتائج کےبعدبیان جاری کیاجائے گا۔