اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے اسٹوڈنٹس افسران اور فیکلٹی اسٹاف سے قومی سلامتی کے امور پر خیالات کا اظہار کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں چیلنجز کے سامنے ڈٹا رہا، پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے، ارتقاء کا یہ عمل آہستہ مگر مثبت سمت میں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہمیں مستعد رہنے اور قومی مقاصد کا تعین کرنے کی کوششوں کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران نوجوان افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا۔