اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈنمارک: جنرل انتخابات کی کمپیئن۔پاکستانی کمیونٹی بھی متحرک۔۔۔

ڈنمارک(ظفر شیخ سے)جنرل الیکشن کی کمپیئن ۔ پاکستانی کمیونٹی بھی متحرک ہو گئی۔ یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات 26مئی جبکہ جنرل الیکشن 5جون کو ہو نگے۔یورپین پارلیمنٹ کے اُمیدوار سابق ممبر پارلیمنٹ ندیم فاروق ہیں جبکہ جنرل الیکشن میں عباس رضوی، شہزاد ریاض، سکندر صدیق اور کاشف احمد حصہ لے رہے ہیں۔اُمیدواران کی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کہ ڈنمارک میں آئے روز قوانین میںہونے والی تبدیلیوں سے یہاں کے تارکین وطن خصوصا مسلمان کمیونٹی شدید متاثر ہو رہی ہے۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اُمیدواران کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے اپنے اُمیدواروں کو پارلیمنٹ میں کامیاب کرانا ہوگا۔