پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 337 جب کہ کانگریس اتحاد نے 93 نشستیں حاصل کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر میں وزیراعظم نریندرا مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جنوبی ایشیاء میں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامید ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2019