اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

منڈی بہاؤالدین: چلڈرن ہسپتال میں مریض اور لواحقین خوار ہو کر رہ گئے۔۔۔

منڈی بہاؤالدین (خرم شہزاد سے) چلڈرن ہسپتال مسائل کی آماجگاہ بن گیا۔کروڑوں روپے کی لاگت سے سے چلنے والا ہسپتال کا کوئی والی وارث ہی نہیں ۔لوگ صبح سے شام تک لمبی لمبی لائنوں میں پرچی کیلئے ذلیل ہوتے رہتے ہیں ۔ 22لاکھ آبادی کے لیے صرف ایک چلڈرن ہسپتال اور وہاں پر بھی سہولیات کا فقدان۔ ایمرجنسی سینٹر بھی موجود نہیں ۔ ایک بیڈ پر تین تین بچے،راہداریوں میں فرش پر بچوں کولٹادیاگیا۔ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے والدین باہر سے مہنگے ٹیسٹ کروانے پر مجبور ۔کچھ میڈیسن ہسپتال سے جبکہ زیادہ میڈیسن باہر سے منگوائی جارہی ہیں ۔والدین کا کہنا ہے ادویات مل رہی ہیں نہ مناسب علاج کیا جارہاہے ۔منتخب نمائندوں نے کبھی بھی اس ہسپتال کا رخ ہی نہیں کیا۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جتنے بھی مریض آتے ہیں ان کو چیک کیئے کیا جاتا ہے، اگر صبح کی شفٹ پہ نہیں تو شام کی شفٹ میں چیک کر لیا جاتا ہے ۔ لواحقین کا ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔