اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آیت اللہ خامنہ ای کی موجودہ ایرانی حکومت پر عدم اطمینان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کھلے عام موجودہ ایرانی صدرحسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ سن 2015 کی جوہری ڈیل کے نفاذ پر عدم اطمینان رکھتے تھے۔ سپریم لیڈر نے اپنے خیالات کا اظہار سخت عقیدے کے طلبا کے سامنے خصوصی رمضان لیکچر کے دوران کیا۔ خامنہ ای کے مطابق انہوں نے کئی مرتبہ صدر اور وزیر خارجہ کی ڈیل پر فریقین کے مکمل عملد درآمد نہ کرنے پر توجہ بھی دلائی لیکن کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔ ایرانی لیڈر کے بیان پر صدر حسن روحانی یا وزیر خارجہ جواد ظریف کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ جوہری ڈیل کی حتمی منظوری بھی خامنہ ای نے ہی دی تھی۔