اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قیام امن کیلئے اسلام آباد کی کوششیں قابل قدر ہیں

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پاک ایران تعلقات اورعلاقائی سلامتی سمیت اہم امور مذاکرات جاری ہیں۔وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، شاہ محمود قریشی اور جواد ظریف اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کی جس کے دوران ہمسایہ ممالک کے مابین سکیورٹی معاملات، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات ،بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔مذاکرات کے دوران ہمسایہ ممالک کے مابین تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے اسلام آباد کی کوششیں قابل قدر ہیں۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔