اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے پرواپس لائے گا

واشنگٹن میں آئی ایم ایف کےترجمان جیری رائس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 3 سال کیلئے 6 ارب ڈالر پراسٹاف سطح کا معاہدہ ہوا۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات ہوئی۔جیری رائس نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں میں معاون ہوگا، پروگرام کا مقصد پاکستان کی پبلک فنانسنگ بہتربنانا اورقرضوں میں کمی لانا اورپاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے پرواپس لانا ہے۔جیری رائس کامزید کہنا تھا کہ توقع ہے پروگرام سے پاکستان کیلئے سماجی شعبہ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا، سماجی شعبہ کیلئے وسائل بڑھنے سے پسماندہ طبقے کے تحفظ میں بہتری آئے گی، پروگرام سے پاکستان میں انفرا اسٹرکچراوردیگر انسانی وسائل کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔