اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع مسجد میں دھماکہ

کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے میں مسجد میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ دھماکہ آج نماز جمعہ کے دوران کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع رحمانیہ مسجد میں ہوا ہے ، دھماکے کے وقت مسجد میں جمعے کی نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ذرائع بھاری تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے نمازیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ سب سے قریب سول اسپتال کوئٹہ ہے جہاں اب تک12 زخمی منتقل کیے جاچکے ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔ سانحے میں ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے۔مسجد میں ایک ہزار نمازیوں کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، دھماکے کی شدت سے مسجد کے تمام شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ مسجد کے مرکزی دروازے کی چوکھٹ بھی اکھڑ گئی۔ یہ مسجد رہائشی علاقے میں واقع ہے۔دھماکے کی نوعیت شدید تھی جس سے آس پاس کی کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو حصار میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے