اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیشنل ایکشن پلان: پنجاب حکومت کی کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی

پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت نے لاہور، گجرانوالہ اور راولپنڈی سے کالعدم تنظیموں کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سید صمصام بخاری نے بتایا کہ چندہ اکٹھا کرنے اور دیگر سرگرمیوں کے باعث سپاہ صحابہ، جیش محمد اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں راولپنڈی، لاہور، ملتان اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ ان میں گوجرانوالہ سے کالعدم سپاہ صحابہ کے محمد زاہد، کالعدم جیش محمد کے عرفان احمد، لاہور سے کالعدم سپاہ صحابہ کے حافظ محمد حمزہ، حافظ حنظلہ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی سے کالعدم جیش محمد کے ظفر اقبال اور ملتان سے لشکر جھنگوی کے محمد اعجاز کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ یہ اقدامات بھارت یا عالمی دباؤ کی وجہ سے نہیں بلکہ ملکی مفاد میں کئے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب کے حوالے سے سوال کے جواب میں سید صمصام بخاری نے کہا کہ ترجمان نیب اس خبر کی تردید کر چکے ہیں۔