مسلم لیگ ن کاملک احمد خان کے بیان سے اظہارلاتعلقی

مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک محمد احمد خان کے چیئرمین نیب سے متعلق بیان کو پارٹی موقف نہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان کا ویڈیو آڈیو سکینڈل کے بعد چئیرمین نیب کے استعفے کے مطالبہ اور اندراج مقدمہ کا اعلان اِنکی ذاتی رائے ہے۔ملک احمد خان کے بیان لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی صدر میاں شہباز شریف اور سینئر نائب صدر شاہد خاقان اس بارے میں واضح موقف دے چکے ہیں، چئیرمین نیب کے واقعہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سارے معاملے کی تحقیق کرے۔