اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا خفیہ دورہ

نیوز الرٹ سرگودھا(آصف جوئیہ سے)وزیراعظم عمران خان کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا خفیہ دورہ ۔ہسپتال کے دورہ کے دوران مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی ۔بےخبر ضلعی اور ہسپتال انتظامیہ کو جب وزیراعظم کے دورے کی اطلاع ملی تو ان کی دوڑیں لگ گئیں۔ ہسپتال میں دورہ کے دوران وزیراعظم نے مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کے رویہ کے بارے میںپوچھ گچھ کی مریضوں اور ان کے لواحقین کی طرف سے ہسپتال کے ڈاکٹر وں اور عملہ کے رویہ کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے۔ عمران خان نے فوری طور پر موبائل فون کے ذریعے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ناقص انتظامات اور ہسپتال کی صورتحال پر بات چیت کی اور ہسپتال عملہ سے کہا کہ صحت عامہ میں ذرا برابر بھی لغزش برداشت کی جائے گی۔دورہ کے دوران ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین نے عمران خان کے حق میں خوب نعرے بازی اور شکریہ ادا کیا۔