اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کیاجعلی وزیراعظم قانون سے بالاترہے؟

مریم نواز نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بحیثیت وزیراعظم نواز شریف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر ڈھائی گھنٹے تک تفتیش جب کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی وزیراعظم قانون سے بالاتر۔ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ اب صرف نواز شریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھںے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی نواز شریف کو ووٹ نے دلائی تھی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزید لکھا کہ نیب نواز شریف پر بطور وزیرِ اعظم جن گاڑیوں کے استعمال کا کیس بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جعلی اعظم آج کل وہی گاڑیاں نہ صرف استعمال کر رہا ہے بلکہ پیسہ ملنے کی امید میں خود چلاتے ہوئے بھی نظر آتا ہے۔ کیا نیب جعلی اعظم پر کیس آج بنائے گی یا ان کے بھی عہدے سے اترنے کا انتظار فرمائے گی؟