اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چیئرمین نیب کیخلاف مہم چلانے والے غلط فہمی میں نہ رہیں

لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کے خلاف مہم چلانے والے دراصل ممتاز قومی ادارے اور ملک سے دشمنی کر رہے ہیں۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب با اصول، ایمان دار، با وقار اور مضبوط شخصیت کے مالک ہیں، ان کے خلاف مہم چلانے والے غلط فہمی میں نہ رہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال قومی احتساب بیورو کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے ہر قومی ذمہ داری میں عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مادر وطن اور قومی اداروں کے دشمن ماضی کی طرح نا کام ہوں گے اور منہ کی کھائیں گے۔خیال رہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف ایک آڈیو ویڈیو ریلیز کی گئی تھی، جس کے ذریعے انھیں بلیک میل کیا جا رہا تھا، احتساب عدالت میں ملزمان فاروق نول اور طیبہ گل کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔