کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دبئی میں شارجہ اور عجمان سمیت مقامی صحافیوں کے مابین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ!

دبئی( عبدالفہیم سے)دبئی میں شارجہ،عجمان اور دبئی کے سینئر صحافیوں کے درمیان بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پی ایف یو جے اور پی ایس سی ایس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ۔ جس میں میڈیا کے مختلف شعبوں سے 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں سجاد خان نے طارق ندیم کو شکست دےکر جیت کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب، سید مدثر خوشنود بیڈ منٹل ہال میں منعقد ہوئی جس میں ونرکوشیلڈز اور نقد انعامات جبکہ رنر اپ کونقد انعام دیا گیا۔پی ایس سی ایس کے صدر خالد حسین چوہدری نے تمام کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ پیش کیے. حاجی میر حسن آف پاکستان کارگو نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی جبکہ مہمان خصوصی شیخ عاشق کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لوگوں کو پیشہ ورانہ سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ خالد ملک آف خالد ٹائمز، پی ایس سی ایس کے سابقہ صدر راجہ سرفراز ، جنرل سیکرٹری افتخار، ایس ایم خان آف کیسپئن واچز سمیت میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔