اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان کو اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میںبریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ شرپسند قبائلی علاقوں میں ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ شہید ایف سی اہلکار کے لیے دعا کی گئی۔انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ قبائلی افراد کو ورغلا کر جتھے کی شکل میں حملے کے لیے لایا گیا تھا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر بیرونی ایما پر شمالی وزیرستان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قبائلی علاقے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ پاکستان کے تشخص اور قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں قیام امن کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں جا کر عوام کو گلے لگایا اور وہاں کی ترقی کے لیے 102 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بچوں میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو سزائے موت دینے کے لیے موثر قانون سازی کی بھی ہدایت کی۔