اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات پولیس کی کاروائی، نوسرباز گینگ ساتھی خاتون سمیت گرفتار۔۔۔

گجرات (اعجاز شاکر سے) ڈکیتی اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی گینگ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس نے ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور نوسربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن فراست اللہ چٹھہ کی سربراہی میں کام کرنے والی پولیس ٹیم جس میں SIاویس لطیف،SIمحمد بلال اور SIزبیر انجم شامل ہیں نے پیشہ ورانہ مہارت اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری اور نوسربازی کی وارداتوں میں ملوث سات رکنی بین الاضلاعی گینگ ٹریس کرکے تین کارندے گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان میں محمد ایوب ولد محمد یعقوب،محمد آصف ولد اللہ رکھا اور خاتون حمیر ا زوجہ محمد ایوب سکنائے ضلع سیالکوٹ شامل ہیں۔جنہوں نے ضلع گجرات کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی،چوری اور نوسربازی کی 11وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ دوران انٹیروگیشن گینگ کے قبضہ سے طلائی زیورات سمیت35 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ساتھی خواتین کی مدد سے سادہ لوح خواتین کو مختلف جگہوں پر ورغلا کراپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا لیتے اور بعد ازاں اسلحہ کے زور پر نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ لیتے تھے۔گینگ نے ضلع گجرات کے علاوہ راولپنڈی،جہلم،سیالکوٹ اور لاہور میں بھی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔یہ نوسر باز گینگ ضلع گجرات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا۔