اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وفاقی محتسب نے اوورسیز پاکستانیز کی پاکستان میں میت منتقلی/ نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے

اسلام آباد (محمد جابر ) . وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں تعینات گریوینس کمشنر فار اوورسیز پاکستانیز ، سینئر مشیر قانون حافظ احسان احمد کھوکھر نے اوورسیز پاکستانیز کی میت منتقلی اور نقل و حمل کے حوالے سے دفتر خارجہ اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سے پورٹ طلب کی جس میں یہ دیکھا گیا کہ لاشوں کی منتقلی کے لیے ابتدائی طور پر کوئی مناسب نظام موجود نہیں جس کے سبب لواحقین کو میت کی وصولی تکلیف رہتی ہے اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔گریوینس کمشنر فار اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے میتوں کی منتقلی اور نقل وحمل کی کاروائی کو بہتر بنانے کے لیے وزارت خارجہ، منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سمیت اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کو فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے فوکل پرسن تعینات کرنے کو کہا جبکہ پاک مشن کی ویب سائٹوں پر رابطے کی تفصیلات ظاہر کی جائیں اور وزارتوں/پاک مشنز میں الگ الگ 24 گھنٹوں کے لیے ہر وقت فون نمبر مختص کیے جائیں. بیرون ممالک پاکستانیوں کو نقل و حمل سے لے کر پاکستان میں میت کی منتقلی تک تمام سہولتیں دی جائیں۔ وزارتوں اور او پی ایف کو مزید کہا گیا کہ میتوں کی منتقلی اور نقل و حمل کے نظام کو باہمی مشاورت کے بعد ایس او پی تیار کریں اور عوامی آگاہی کے لیے اسے ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔