اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

’مغرب کو بتانا ہوگا مسلمان اپنے نبی ﷺ سے کتنی محبت کرتے ہیں‘

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 14 ویں سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ او آئی سی کی ناکامی معلوم ہوتی ہے کہ ہم دیگر ممالک پر یہ واضح نہیں کرسکے کہ ہم اپنے نبی ﷺ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔مکہ المکرمہ میں منعقد ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ’جب کسی نے مغرب سے ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تو مجھے ہمیشہ مسلم امہ اور او آئی سی کے ردِ عمل کا فقدان محسوس ہوا، او آئی سی میں موجود اہم ریاستوں کے سربراہان پر مسلم دنیا کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ مغرب میں مذہب کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی جتنی مسلم دنیا میں اسلام کو دی جاتی ہے، ہماری زندگیوں میں ہمارا مذہب شامل ہے جبکہ مغربی دنیا میں مذہب کی جانب بالکل مختلف رجحان ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارا کام ہے کہ مغربی عوام کو بتائیں کہ جب ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے تو ہم مسلمانوں کو کتنی تکلیف پہنچتی ہے‘۔ اس لیے ہمیں اقوامِ متحدہ، یورپی یونین جیسے فورمز پر انہیں بتانا ہوگا کہ وہ آزادی اظہارِ رائے کے نام پر ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتے۔