اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے

ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی، ‏وزیراعظم نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا جس میں فلسین کے مسئلے کاواحد حل دو ریاستی سمجھوتہ قرار دیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کو بھی موثر انداز میں پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی سے ملانے کی مخالفت کی۔ وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مز ید کہنا تھا کہ عمران خان کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو اس شعبے میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے