اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایران پر حملے کی قیمت امریکا، اسرائیل اور اتحادیوں کو چکانا ہو گی

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے خبردار کیاہے کہ ایران پر حملے کی قیمت امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو چکانی ہو گی۔ جنگ کی صورت میں تل ابیب پہلا نشانہ ہو گا اور جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ یہ بات انہوں نے ٹی وی پر خطاب میں کی۔حزب اللہ کے سربراہ نے امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کر دیا، حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچھی طرح جانتے ہیں ایران کیخلاف کوئی بھی جنگ صرف ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی، انہوں نے دعوی کیا کہ امریکی فوجیوں اور مفادات کو مٹا دیا جائے گا، حسن نصراللہ کا خطاب بیروت میں ہزاروں افراد نے سنا۔