اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شبنم گل وزیرکی خدمات مکمل طور پر میرٹ پر مانگی گئی ہیں

سربراہ نیکٹا نے شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی سے متعلق خبروں کی وضاحت جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیکٹا میں گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لئے مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں، 4 رکنی کمیٹی نے12 امیدواروں میں سے شبنم گل سمیت 6 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دی۔ تاحال محترمہ شبنم گل کی نیکٹا میں تقرری نہیں ہوئی ہے، شبنم گل کی تقرری 19 ویں گریڈ میں ڈیپوٹیشن پر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مانگی گئی ہے، ان کی خدمات ادارے میں دہشت گردی کے حوالے سے تحقیقی نوعیت کی ہوگی۔نیکٹا کے سربراہ نے مزید کہا کہ میڈیا رپورٹس میں شبنم گل کی تقرری کو میرٹ کے برعکس کہا گیا ہے، یہ رپورٹس بے بنیاد ہیں، شبنم گل کی خدمات مکمل طور پر میرٹ پر مانگی گئی ہیں۔دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی سفارش پر ہی نیکٹا نے ان کی بہن شبنم گل کی خدمات مانگی ہیں، شبنم گل کی خدمات نیکٹا کے حوالے کرنے کے لئے زرتاج گل کے پی ایس او نے لیٹر جاری کیا جس میں شبنم گل کو نیکٹا میں ڈیپوٹیشن پر بھرتی کرنے کا کہا گیا ہے۔