اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سوات اور پاراچنار ایئرپورٹ پر کام دو ماہ میں مکمل، سیاحت کے فروغ کے لیے جلد پروازوں کے لئے کھولا جائے گا

اسلام آباد (محمد جابر ) وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ کے لیے سول ایوی ایشن نے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ سیدوشریف ائیرپورٹ، پاراچنار اور چترال ایئرپورٹ پر ترقیاتی کام شروع کردیا ہے۔ آٹھ کروڑ کی لاگت سے سوات ایئرپورٹ کو قابل استعمال بنانے کا آغاز ہوگیا ہے سوات اور پارا چنار ایئرپورٹ پر کام دو ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان کی کوششوں سے سوات ائیر پورٹ پر تعمیر و مرمت کا کام دن رات جاری ہے جو جلد پروازوں کے لیے کھولا جائیگا۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ڈاکٹر حیدر علی خان نے قومی اسمبلی میں ائیر پورٹ کے بندش کا معاملہ اٹھایا تھا۔