اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

برٹش ایئرویزکا گیارہ سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن بحال

برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز کا جدید ترین بوئنگ 787 طیارہ گیارہ سال بعد پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈکیا اور اس کے ساتھ ہی برٹش ایئرویز مغربی ممالک کی وہ واحد ایئرلائن بن گئی ہے جو پاکستان کے لیے اپنی پروازیں چلا رہی ہے۔لندن اور اسلام آباد کے درمیان براہِ راست پروازوں سے برٹش ایئرویز پاکستان کی قومی فضائی کمپنی، پی آئی اے، کو ہی نہیں بلکہ خلیجی ایئرلائنز کے لیے بھی مقابلے کی فضا پیدا کرے گی۔

برٹش ائیرویز نے 11 سال بعد پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا، ہیتھرو سے پرواز 240 مسافر لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز صبح 9 بجکر 10 منٹ پر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، غلام سرور خان، عبدالرزاق داؤو، زلفی بخاری سمیت اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی، برٹش ائیرویز کا فضائی آپریشن شروع کرنا موجودہ جمہوری حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔