اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

لاہور ہائیکورٹ : 11 جون تک حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت عید کی تعطیل کے بعد تک ملتوی کر دی جائے۔جسٹس صاحب نے ریمارکس دیے کہ دو ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں اتنا وقت نہیں دیا جاتا۔عدالت نے 11 جون تک نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور صاف پانی کمپنی میں ان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔ نیب نے بیان دیا کہ حمزہ شہباز کو صاف پانی کمپنی میں گرفتار نہیں کرنا۔بعدازاں حمزہ شہباز نے ساہیوال اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو ہم نظر انداز نہیں ہونے دیں گے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے تاکہ مثال قائم ہو، اس افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔