اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان نے عید کی نماز بنی گالہ میں قائم مسجد میں ادا کی

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر کی نماز اسلام آباد میں فیصل مسجد میں ادا کی۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنر بلوچستان امان اللہ خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عید کی نماز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ادا کی۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید الفطر کی نماز لاہور کی بادشاہی مسجد جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس لائنز میں ادا کی- وزیراعلیٰ پنجاب نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگوں سے عید ملے اوریاد گار شہدا پر حاضری دی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید کی نماز کراچی، وزیرریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ادا کی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عید کی نماز گڑھی خدا بخش میں ادا کی، نماز کی ادائیگی کے انہوں نے شہریوں سے عید بھی ملی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عیدالفطر کی نماز سکھر اور یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں ادا کی، لیگی رہنما رانا ثنااللہ نےعید کی نماز فیصل آباد میں پڑھی۔