اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہم یکجا ہو کر اپنے معاشی بحران پر قابو پائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کو میری جانب سے عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم یکجا ہو کر اپنے معاشی بحران پر قابو پائیں گے اور اس دوران سماج کے قدرے غریب حصے پر کم از کم بوجھ منتقل کریں گے۔

اپنے ایک اورٹوئٹ میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی پر سراہتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی نے جس انداز میں بجلی چوروں کا تعاقب کیا اور نظامِ رسد میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے کام کیا، وہ لائق تحسین ہے، ان کی کاوشوں کی بدولت قوم کو پہلی مرتبہ لوڈ شیڈنگ سے پاک رمضان جیسی بیش قیمت نعمت میسر آئی۔